کولکاتہ،21/جولائی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کولکاتہ میں آج میگا ریلی کی ہے۔شہید کے دن کے نام سے کی جا رہی اس ریلی میں بڑی تعداد میں ٹی ایم سی حامیوں کے پہنچے۔بتا دیں کہ اس ریلی کو ریاست میں 2021 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کو ذہن میں رکھتے ہوئے بڑے منظم طریقے سے کیا جارہا ہے۔اس ریلی میں ممتا بنرجی 1993 کی ریلی میں شہید ہوئے 13 لوگوں کو خراج تحسین پیش کیں۔معلومات کے مطابق اس ریلی میں ریاست سے لاکھوں کی تعداد میں حامیوں حصہ لیا۔ ریاست بی جے پی کے سربراہ دلیپ گھوش نے کہا کہ ہم ٹی ایم سی لیڈروں کو اس وقت تک کولکاتہ نہیں جانے دیں گے جب تک وہ پیسے واپس نہیں کرتے۔ٹی ایم سی لیڈروں کو عوام سے لیے گئے پیسے کو واپس کرنا ہی ہوگا۔بی جے پی کا الزام ہے کہ ٹی ایم سی کے رہنما سرکاری خدمات دینے کے لئے بھی عوام سے پیسے لیتے ہیں ٹی ایم سی نے بی جے پی سربراہ دلیپ گھوش کے اس بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کے خلاف پولیس میں معاملہ درج کروایا ہے۔ٹی ایم سی کے سینئر لیڈر فراد حاکم نے دلیپ گھوش کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔بتا دیں کہ اس ریلی میں ممتا بنرجی بی جے پی پر بھی جم کر حملہ کر سکتی ہیں۔ غور طلب ہے کہ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کو شکست دینے کے لئے تمام اپوزیشن پارٹیوں کو ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے۔مغربی بنگال اسمبلی میں ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ ریاست کے لوگ بھٹپاڑا میں دیکھ رہے ہیں کہ بی جے پی کو ووٹ دے کر کیا ہو رہا ہے۔ مجھے لگتا ہے بی جے پی کے خلاف ہم سب کو (ٹی ایم سی، کانگریس اور سی پی ایم) کے ساتھ آنا چاہئے۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم ہاتھ ملا لیں، لیکن قومی سطح پر یکساں معاملے پر ہم ساتھ آ سکتے ہیں۔’کٹ منی‘ معاملے پر اپنا رخ واضح کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ اورٹی ایم سی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ اگر وہ اپنی پارٹی کے کارکنوں کو نظم و ضبط کرنے کی کوشش کرتی ہیں تو اس میں کچھ بھی غلط نہیں ہے، لیکن بغیر ثبوت کے کسی کوانہیں بدنام کرنے کا حق نہیں ہے۔ممتا بنرجی نے ریاستی اسمبلی میں کہا تھا کہ میں نے جو بھی کہا تھا، وہ میں نے پارٹی کونسلر کی اندرونی اجلاس میں کہا تھا۔اگر میں اپنی پارٹی کے کارکنوں کو نظم و ضبط کرنے کی کوشش کرتی ہوں تو اس میں غلط کیا ہے؟ سرکاری اسکیموں کا غلط استعمال نہیں ہے اگر میں پارٹی کارکنوں کو اس بات کا یقین کرنے کے لئے کہتی ہوں تو کیا غلط ہے۔گزشتہ ایک ہفتے سے ریاست کے مختلف حصے میں لوگ اس معاملے پر احتجاج کر رہے ہیں اور حکمراں ترنمول کانگریس کے منتخب نمائندوں کی طرف سے پر لی گئی ’کٹ منی‘ کو لوٹانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔وزیر اعلی نے کہاکہ ہم عوام کی پارٹی ہیں،کسی کو بغیر ثبوت کے ہمیں بدنام کرنے کا حق نہیں مل جاتا۔